ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انتخابی اصلاحات پر غوروخوض ہورہا ہے:مرکز

انتخابی اصلاحات پر غوروخوض ہورہا ہے:مرکز

Tue, 07 Feb 2017 23:24:00    S.O. News Service

نئی دہلی،7 /فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کے سامنے کہا ہے کہ وہ لاء کمیشن کی سفارشات کے مطابق انتخابی اصلاحات پر غور کر رہی ہے اور دو یا اس سے زیادہ سال کے لیے مجرم ٹھہرائے جانے پر الیکشن لڑنے پر 6 سال تک کی پابندی کی تجویز کو ختم کرنے کے لیے دائر درخواست پر کچھ کارروائی یقینی ہے۔چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس سنگیتا ڈھینگرا سہگل کی بنچ کے سامنے حکومت نے اپنا موقف رکھا۔بنچ انتخابی اصلاحات سے متعلق کئی اقدامات اٹھائے جانے کے مطالبہ کو لے کر دائر درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔مرکز نے بنچ کو مطلع کیا کہ لاء کمیشن نے اپنی دو رپورٹوں میں انتخابی اصلاحات،سیاسی پارٹیوں کے قوانین اور پارٹی کی اندرونی جمہوریت کو لے کر سفارش کی ہے۔مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامے میں کہاکہ قانون و انصاف کی وزارت نے سفارشات کی جانچ اور اس کے نفاذ کا خاکہ تیار کرنے کے لیے سینئر حکام کا ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔قابل ذکرہے کہ حکومت ایڈووکیٹ اشونی کمار اپادھیائے کی درخواست کا جواب دے رہی تھی۔اپادھیائے نے اپنی درخواست میں دعوی کیا ہے کہ کسی عوامی نمائندے کو 6 سال کے لیے نااہل قرار دیا جانا آئین کے مطابق نہیں ہے۔مرکزی حکومت نے عدالت سے اس بنیاد پر درخواست کو مسترد کرنے کی اپیل کی کہ درخواست گزار نے لوگوں سے وابستہ کسی وسیع مسئلے کے لیے کام نہیں کیا ہے۔عدالت نے معاملہ کی اگلی سماعت کے لیے 17/مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
 


Share: